بینک میں ملازمت کرنا
سوال
بینک کی ملازمت کرنا ٹھیک ہے ؟
جواب
بینک کے معاملات چوں کہ سود پر مشتمل ہوتے ہیں اور سود ہی کی رقم سے ملازمین کو تنخواہ دی جاتی ہے اور سود کا لین دین نص قطعی سے حرام ہے، لہذا بینک کا نظام جب تک سود پر چلتا رہے اس میں ملازمت کرنا جائز نہیں۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200752
تاریخ10-05-2018

