کرسی پر سونے والے کے وضو کا حکم
سوال
کرسی پر نیند آ جا ئے تو وضو ٹوٹ جا ئے گا؟
جواب
اگر کرسی پر سونے والے نے ہاتھ یا کمر سے ٹیک لگائی ہوئی ہے تو اس حالت میں سونے سے وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر وہ کرسی پر ٹیک لگائے بغیر بیٹھا ہے اور اس کی آنکھ لگ گئی تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200747
تاریخ10-05-2018

