فجر کی اذان میں ’’الصلاۃ خیر من النوم‘‘ بھول جائے
سوال
اگر موذن صبح کی اذان میں "الصلاة خیر من النوم " بھول جائے تو کیا اذان کا اعادہ کیا جائے گا؟
جواب
فجر کی اذان میں "الصلاة خیر من النوم " کہنا مستحب ہے، چناں چہ اگر "الصلاة خیر من النوم " چھوٹ جائے تو اذان کو دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200736
تاریخ10-05-2018

