بچے کی جنس معلوم کرنا
سوال
کیا حمل میں لڑکا یا لڑکی کی جنس معلوم کرسکتے ہیں؟
جواب
بیٹا اور بیٹی دونوں ہی اللہ کی بڑی نعمت ہیں، انسان کو اللہ کے ہر فیصلے پر راضی رہنا چاہیے، وقت پر اللہ کی طرف سے جو بھی عطا کیا جائے، اس کو نعمت سمجھنا چاہیے ۔ اگر جنس معلوم کرنے کے لیےالٹرا ساؤنڈ کرایا جائے اور اس میں عورت کے ستر کا حصہ کھولنا یا چھونا پڑے تو یہ عمل شرعاً ناجائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200719
تاریخ09-05-2018

