بیوی کا اپنےنام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا
سوال
کیا عورت اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھ سکتی ہے ؟
جواب
تعارف کی خاطر بیوی اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھ سکتی ہے ، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200706
تاریخ09-05-2018

