جماعت ثانیہ میں شمولیت کا حکم
سوال
اگر جماعت چھوٹ گئی اور مسجد میں دوسری جماعت جاری ہے، اس صورت میں اس جماعت میں شامل ہوں یا اکیلے فرض ادا کریں؟
جواب
ایسی مسجد جہاں امام اور موٰذن مقرر ہوں، اس میں اہلِ محلہ کے جماعت کرالینے کے بعد دوسری جماعت مکروہِ تحریمی ہے؛ اس لیے جب جماعت نکل جائے تو اکیلے نماز پڑھنا چاہیے ، یا مسجد کی حدود سے باہر جماعت ادا کی جائے-فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200696
تاریخ09-05-2018

