خون نکلنے سے وضو کا حکم
سوال
خون نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
جواب
اگر خون نکل کر (جسم کے ایسے حصے کی طرف) بہہ جائے (جسے وضو یا غسل میں پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے) تو وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200687
تاریخ09-05-2018

