بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چھٹی کے دنوں کی تنخواہ

سوال

ایک شخص جماعت میں جانے کے لیے چھٹی کی درخواست دیتا ہے۔اس کا مالک اس کو کہتا ہے کہ چھٹی بغیر تنخواہ کے ملے گی، مگر وہ اس کی درخواست پر with pay لکھ دیتا ہے، اور پھر اس کے اکاؤنٹ میں تنخواہ منتقل بھی ہو جاتی ہے۔تو اس صورت میں اس شخص کے لیے ان چھٹی کے ایام کی تنخواہ کو استعمال کرنا جائز ہو گا یا نہیں؟

جواب

مالک اپنی خوشی و رضامندی سے اگر ملازم کو چھٹی کے دنوں کی تنخواہ دے تو یہ اس کی طرف سے تبرع اور احسان ہے، ملازم کے لیے اس تنخواہ کا استعمال کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200686
تاریخ09-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں