بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ان شاء اللہ لکھنے کا صحیح طریقہ

سوال

 ان شاء اللہ اردو میں کس طرح لکھنا صحیح ہے؟

جواب

ان شاء اللہ لکھنے کادرست طریقہ تو "ان شاء اللہ ''ہی ہے، (یعنی تینوں الفاظ کو جدا جدا لکھنا)، اور '' انشاء اللہ'' لکھنا اگر چہ عربی اِملا کے قواعد کے مطابق درست نہیں ہے، مگر جو لوگ ''انشاء اللہ'' لکھتے ہیں ان کے پیشِ نظر بھی اللہ کا پیدا کیا ہوا معنی نہیں ہوتا، اور قاعدہ ہے: ''الخطأ المشهور أولی من الصواب المهجور''۔ (فتاویٰ شامی) یعنی ایک لفظ غلط ہے مگر عوام میں رواج پاچکا ہے تو وہ اس سے بہتر ہے جو درست ہے مگر لوگ اسے چھوڑ چکے ہیں ؛ اس لیے ""انشاء اللہ'' (یعنی ''ان'' اور ''شاء'' کو ملاکر انشاء) لکھنے کی بھی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200680
تاریخ09-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں