بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سر پر مہندی لگی ہونے کی صورت میں مسح کا حکم

سوال

سر پر مہندی لگی ہو چاہے تازہ ہو یا خشک اس پر مسح کا کیا حکم ہے ؟

جواب

اگر سر  پر لگی ہوئی مہندی جسم دار  اور جمی ہوئی ہو  اور اسے دھویا نہیں گیاتو اس پر مسح کرنے سے مسح درست نہیں ہوگا،کیوں کہ جمی ہوئی مہندی بالوں تک پانی کی تری پہنچنے سے مانع ہے،البتہ اگر مہندی تازہ ہو اور پانی کی تری بالوں تک پہنچ جائے یا صرف مہندی کا رنگ لگا رہ گیا ہو تو اس پر مسح کرنا درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200677
تاریخ09-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں