بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پینشن کس کی ملکیت ہے؟

سوال

میرے نانا کا انتقال 2008 میں ہو گیا تھا، اب میری والدہ نانی کی خدمت کر رہی ہیں اور نانی کی عمر 95 سال ہے اور وہ بستر پر ہیں،  میری نانی کو پینشن ملتی ہے تو کیا میری والدہ اپنے ذاتی کاموں میں وہ استعمال کر سکتی ہیں؟ جب کہ وہ بیوہ بھی ہیں، اور میرے اکلوتے ماموں کا انتقال 2016 میں ہو چکا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ پینشن گورنمنٹ کی طرف سے تبرع و احسان ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے جس کو جاری کی جاتی ہے وہی اس کا مالک ہوتا ہے، پس صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ پینشن آپ کی نانی کے نام پر جاری ہوئی تھی تو مذکورہ پینشن کی اصل مالکہ نانی صاحبہ ہوں گی اور ان کی اجازت کے بغیر آپ کی والدہ اپنے ذاتی کاموں میں استعمال نہیں کرسکتیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200665
تاریخ08-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں