نمازجنازہ کے بعد خیرات تقسیم کرنا
سوال
نماز جنازہ کے بعد لوگوں میں خیرات کی نیت سے پیسے بانٹنا کیسا ہے؟
جواب
جنازہ کی نماز کے فوراً بعد خیرات کرنے کی شرعی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر اس کو لازم اور ضروری سمجھ کر کیا جاتا ہے تو اس کا ترک کرنا لازم ہے ،بلاالتزام کبھی کسی نے ایصالِ ثواب کی نیت سے ایسا کرلیا تو اس کی اجازت ہوگی۔ لیکن اس طرح کے مواقع پر اگر کسی غیر ثابت کام کے بطورِ ثواب کرنے کے رواج پانے کا اندیشہ ہو تو نہ کرنا ہی بہترہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200657
تاریخ08-05-2018

