عورتوں کا ناخن پالش لگاکرغسل کرنا
سوال
عورتوں کا ناخن پالش لگاکر غسل کرنے سے غسل ہوجاتاہے؟
جواب
ناخن پالش لگے رہنے کی صورت میں وضو اور غسل صحیح نہیں ہوسکتا،اگر کسی نےلگا لی ہو تو وضو سے پہلے اس کو چھڑانا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200654
تاریخ08-05-2018

