سرکاری ملازمین کا بینک سے تنخواہ وصول کرنا
سوال
1. میں گورنمنٹ سکول ٹیچر ہوں، تنخواہ بینک سے ہی وصول کرتاہوں اور بینک سودکاری کرتے ہیں، لین دین بینک سے ہی ہوتاہے، کیا حکم ہے؟
2. ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ایک ہزار رکھنے پر روزانہ پچاس منٹ ملتے ہیں، اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں!
جواب
1-سرکاری ملازمین کا بذریعہ بینک اپنی تنخواہ وصول کرناجائز ہے، البتہ تنخواہ کی وصولی کے لیے صرف کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت ہے۔
2. ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم قرض ہے، اور اس پر ملنے والے اضافی فوائد(منٹ،انٹرنیٹ،میسج) سود ہیں، اس لیے مذکورہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم پر ملنے والے فوائد استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

