بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوست کے سامنے طلاق

سوال

زید نے اپنے دوست سے کہا کہ میں  نے اپنی بیوی کو طلاق دی, زید نے یہ جملہ تین مرتبہ کہا، اس میں شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

اگرزید نے واقعۃً  تین مرتبہ یہ جملہ کہا  تو اس کی بیوی کو تین  طلاقیں واقع ہو چکی ہیں اور ان کا نکاح  ختم ہوچکا ہے۔اب یہ دونوں آپس میں رجوع نہیں کرسکتے اور بلا حلالہ شرعیہ دوبارہ بطور میاں بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200627
تاریخ08-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں