بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چائنیز نمک / اجینو موتو کا استعمال

سوال

 چائنیز نمک / اجینو موتو کا استعمال کیسا ہے؟

جواب

چائنیز نمک’’اجینو موتو‘‘کے متعلق اگر باقاعدہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوجائے کہ یہ خنزیز کی چربی سے نکالاجاتا ہے، اور خنزیر کی چربی کی حقیقت وماہیت کو  (کسی کیمیاوی عمل کے ذریعہ)  تبدیل نہیں کیا جاتا، تو کھانے میں اس کا استعمال ناجائز وحرام ہوگا، اور اگر یہ بات تحقیق سے ثابت نہیں ہے، تو محض افواہوں کی بناپر اسے حرام نہیں کہاجاسکتا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143908200623
تاریخ08-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں