وتر کی نماز تراویح سے پہلے پڑھ لے تو تراویح کا کیا حکم ہے؟
سوال
امام عشاء کی نماز کے بعد وتر پہلے پڑھ لے تو کیا تراویح پڑھا سکتا ہے؟
جواب
رمضان المبارک میں سنت ترتیب تو یہی ہے کہ عشاء کی فرض نماز اور دوسنتوں کے بعد پہلے تراویح پڑھی جائے، پھر وتر کی نماز اداکی جائے،لیکن اگر کسی نے وتر کی نماز تراویح سے پہلے ادا کرلی تب بھی تراویح کی نماز پڑھ سکتا ہے اور پڑھا بھی سکتا ہے۔ البتہ قصداً ایسے نہ کرے ؛ کیوں کہ یہ خلافِ سنت ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200619
تاریخ08-05-2018

