بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے تراویح پڑھانے کا شرعی حکم

سوال

عورت کا گھر کی عورتوں کو جماعت کے ساتھ تراویح پڑاھانے کاشرعا کیا حکم ہے؟

جواب

عورتوں کی جماعت اس طرح کہ عورت ہی امام ہو مکروہ ہے، خواہ اس کے پیچھے غیر حافظہ عورتیں تراویح پڑھیں تب بھی مکروہ ہی ہے، اور چاہے جتنی عورتیں اقتدا کریں پھر بھی یہی حکم ہے کہ مکروہ ہے ، اگر دیگر مکانوں سے عورتیں آکر عورت کے پیچھے تراویح پڑھتی ہیں تو اس میں اور بھی بہت سے مفاسد و خرابیاں ہیں؛ اس لیے ایسا کرنا ناجائز ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200598
تاریخ08-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں