بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہرکا اپنی بیوی اور نابالغ بچوں کو نماز جماعت سے پڑھانا

سوال

 شوہر اپنی بیوی اور نابالغ بچوں کو  گھر میں جماعت سے نماز پڑھاسکتا ہے ؟ اگر پڑھا سکتا ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

اگر کبھی کسی شرعی عذر کی وجہ سے مسجد کی جماعت کی نماز رہ جائے اورشوہر اپنی  بیوی اور نابالغ بچوں کو نماز جماعت سے پڑھانا چاہے تو پڑھا سکتا ہے ، اس میں صف بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلی  صف میں بچے کھڑے ہوں اوراس سے پچھلی صف میں بیوی کھڑٰ ی ہو۔ لیکن اس کی عام عادت بنانا برا  ہے۔بلاعذر مسجد کی جماعت ترک کرنا گناہ ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200593
تاریخ08-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں