بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منی نکلنے سے روزے کا حکم

سوال

روزے کی حالت میں جماع کے بغیر اگر منی نکلے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے یعنی نیند کی حالت میں منی کا خروج ہو جائے  تو اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اور اگر بیوی کے ساتھ بوس و کنار کی وجہ سے نکلی ہو یا اپنے ہاتھ سے نکالی ہو تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا لازم ہو گی، البتہ  کفارہ ادا کرنا لازم نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ مشت زنی ناجائز ہے، اگر روزے کی حالت میں کسی نے یہ فعلِ بد کیا تو دوہرا گناہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200588
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں