artificial انگوٹھی کا پہننا
سوال
چاندی کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے، اس کو پہن کر نماز ہوجاتی ہے؟ اور artificial انگوٹھی کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
1: عورت چاندی کی انگوٹھی استعمال کر سکتی ہے،اور اس کو پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔البتہ عورتوں کے لیے آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں ہے، عورت کے لیے صرف سونے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائزہے، انگوٹھی کے علاوہ دیگر آرٹیفیشل زیورات استعمال کر سکتی ہے۔
ایک حدیث میں خالص لوہے کی انگوٹھی پہننے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید نکیر کرتے ہوئے فرمایا: کیا ہوا کہ تم میں سے بتوں کی بو آرہی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

