بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے ناخن پالش

سوال

اسلام میں عورتوں کے لیے ناخن پالش کا کیا حکم ہے؟

جواب

عورتوں کے لیے ناخن پالش کا استعمال کرنا درست نہیں ؛ کیوں کہ ناخن پالش سے ناخن کا ظاہری حصہ  مستور ہوجاتاہے، اور  وضو  و غسل میں ناخن  تک  پانی پہنچنا ممکن نہیں رہتا ؛ اس لیے  ناخن پالش   وضو  اور غسل سے مانع  ہے ۔البتہ اگر کسی نے لگالی ہو تو اس پر لازم ہے کہ وضو کرنے سے پہلے  اس کو صاف کرے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200583
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں