پرائز بانڈ کا حکم
سوال
پرائز بانڈ کا لین دین اور اس سے حاصل ہونے والی انعام کی رقم کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
جواب
پرائز بانڈ جوئے اور سود کا مجموعہ ہے ،اس لیے پرائز بانڈ ز کی خریدوفروخت کرنااور اس سے ملنے والا انعام حاصل کرنا شریعت کی رو سے ناجائز اور حرام ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200576
تاریخ07-05-2018

