بینک کی کمائی
سوال
کیا بینک کی کمائی جائز ہے؟
جواب
بینک کی کمائی حلال نہیں۔
"عن جابرؓ قال: لعن رسول اﷲ صلی اﷲ علیه وسلم آکل الربا، وموکله، وکاتبه، وشاهدیه، وقال: هم سواء۔" (الصحيح لمسلم ، با ب لعن آکل الربا، ومؤکله، النسخة الهندیة، ۲/۲۷)
ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سودی معاملہ لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے، اور ارشاد فرمایا: یہ سب (سود کے گناہ میں) برابر ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

