بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد سے ٹھنڈا پانی لے جانا

سوال

مسجد میں پانی ٹھنڈا کرنے والی مشین سے دُکان داربھی  پانی لے جاتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر  مسجد انتظامیہ کی طرف سے پینے کے لیے پانی لے جانے کی اجازت ہو اور  مسجد میں آنے والے نمازیوں کے لیے ٹھنڈا پانی کم نہ پڑتا ہو  تو دُکان داروں کا پانی پینے کی غرض سے  لے جانا جائزہوگا۔فقط اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200572
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں