رخصتی سے پہلے خلع
سوال
کیا رخصتی سے پہلے لڑکی خلع لے سکتی ہے ؟
جواب
اگر شرعی اعذار میں سے کوئی عذر پایا جائے تو نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے منکوحہ شوہر سے خلع لے سکتی ہے،نیز اس بات کا خیال رہے کہ عدالت کی مروجہ یک طرفہ خلع شرعاً معتبر نہیں ہوتی،اس لیے منکوحہ عدالت جانے کی بجائے مہر کی معافی کے بدلے شوہر سے ہی خلع کا مطالبہ کرے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200566
تاریخ07-05-2018

