بیوی کو ماں بہن کہنے کا حکم
سوال
اگرکوئی غصہ سےاپنی بیوی کوکہے کہ "جاتومیرےلیےماں بہن ہے" توکون سی طلاق واقع ہوگی؟
جواب
بغیر حرف تشبیہ کے بیوی سے یہ کہنا کہ "تو میرے لیے ماں بہن ہے"، اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی اور نہ ظہار ہوتاہے۔البتہ اس طرح کے الفاظ اداکرنافعل شنیع اور مکروہ ہے۔(فتاوی رشیدیہ،کتاب الطلاق،ص:476-فتاوی دارالعلوم دیوبند،9/237،دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200561
تاریخ07-05-2018

