بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنا
سوال
بریلویوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں!
جواب
صورت مسئولہ میں کسی شخص کی اقتدا میں نماز کے جوازاورعدمِ جواز کا تعلق اس کے عقیدے اور نظریے سے ہے، لہٰذا اگر کسی کا عقید ہ حدِکفر تک نہ پہنچا ہو تو اس کی اقتدا میں نماز جائز ہے، البتہ عقیدہ حدِکفر تک پہنچنے کی صورت میں اس کی اقتدا میں نماز نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200560
تاریخ07-05-2018

