بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزوں کافدیہ کب دیں؟

سوال

میرے والد ذیابیطس کے مریض ہیں، رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے تو ان کے روزوں کا فدیہ کب دیں؟ ہر روزہ کے بعد یا رمضان ختم ہونے کے بعد؟ 

جواب

اگر آپ کے والد سردی کے دنوں میں قضا کرسکتے ہیں تو  وہ فدیہ نہ دیں، بلکہ مختصر ایام میں روزوں کی قضا کرنا لازم ہے،اور اگر یہ بھی ممکن نہیں ہے تو پھر فدیہ دینا ہوگا۔  اب فدیہ روز کا روز دے دیں تو زیادہ بہتر ہے، اور اگر ایک ساتھ پورے مہینے کا دیں  تو یہ بھی جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200558
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں