قسطوں پر خریداری کب جائز ہوتی ہے؟
سوال
کیا گھر کے لیے ائرکنڈیشن قسطوں پر لے سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ قسطوں پر خریداری کی اجازت دو شرطوں کے ساتھ مشروط ہے:
١) خریداری کے وقت قیمت متعین کرلی جائے۔ اور قسط طے کرلی جائے۔
٢) قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں کسی قسم کا اضافہ خریدار پر لازم نہ کیا جائے۔
درج بالا شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے قسطوں پر اے سی لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200552
تاریخ07-05-2018

