جماعت سے نماز ترک کرنا ثواب سے محرومی کا سبب ہے
سوال
امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا ،منہ ماری ہوئی ہے اور اگر دو بارہ پڑھوں تو جھگڑے کا خوف ہے، کیا کروں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں امام صاحب کے ساتھ صلح کرلیں، اور وجہِ نزاع محض اللہ کی رضاکے لیے ختم کردیں، جماعت سے نماز ادا نہ کرنا ثواب سے محرومی کا باعث ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200548
تاریخ07-05-2018

