بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اجارہ میں اجرت متعین ہونا

سوال

 ہمارے ہاں دُکان دار جب دُکان پر ملازم رکھتا ہے تو اس کے لیے ماہانہ تن خواہ کے علاوہ روزانہ کے اعتبار سے کچھ پیسے مقرر کرتا ہے، مثلاً: تن خواہ دس ہزار ہوگی اور روزانہ سو روپے ملیں گے، کیا یہ صورت جائز ہے کہ نہیں  ؟

جواب

"اجارہ" میں ضروری ہے کہ اجرت متعین ہو ، ذکرکردہ صورت میں جب ماہانہ اور یومیہ بنیاد پر اجرت طے کرلی جاتی ہے تو یہ معاملہ درست ہے، اس طرح ملازم رکھنےمیں شرعاً   کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200547
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں