میزان بینک سے قسطوں پر کار لینا
سوال
میزان بینک سے قسطوں پر کار لینا جائز ہے؟
جواب
ہماری تحقیق کے مطابق "میزان بینک" کے معاملات تاحال مکمل اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں، اور قسطوں پر خریدوفروخت میں وہ اس بیع کی شرائط کی مکمل رعایت نہیں رکھتے، لہذا "میزان بینک" سے قسطوں پر کار لینا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200531
تاریخ07-05-2018

