دین کی تشہیر کے لیے ویڈیو بنانا
سوال
اسلام کو پھیلانے کے لیے ویڈیو بنانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
شدید ضرورت کے بغیر جاندار کی تصویر بنانا (خواہ ڈیجیٹل ہو) حرام اور کبیرہ گناہ ہے، لہذا جاندار کی تصاویر والی ویڈیو بنانا جائز نہیں، یہ ناجائز عمل خواہ تبلیغ کے لیے ہو یا کسی اور مقصد کے حصول کے لیے ہو ، بہرصورت ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200530
تاریخ07-05-2018

