غیر مسلم فقیر کی مدد کرنا
سوال
کیا غیر مسلم کی مدد کرسکتے ہیں ؟ مثلاً: کسی غیر مسلم فقیر کو پیسے دے سکتے ہیں؟
جواب
غیر مسلم اگر ضرورت مند ہو تو اس کو زکاۃ دینا تو جائز نہیں ہے، البتہ نفلی صدقات وغیرہ سے ان کی مدد کرنا جائز ہے۔
عن إبراهیم بن مهاجر قال: سألت إبراهیم عن الصدقة علی غیر أهل الإسلام، فقال: أما الزکاة فلا، وأما إن شاء رجل أن یتصدق فلا بأس۔ (المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الصدقة یعطي منها أهل الذمة ۶؍۵۱۳ رقم: ۱۰۴۱۰) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

