بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سفید کپڑے

سوال

سنا ہے کہ سفید کپڑے پہننے والا جب تک وہ کپڑے پہنا رہے گا اس کی مغفرت ہوتی رہے گی،کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

سفید لباس کے متعلق جو  بات  سوال میں ذکر کی گئی ہے،  تلاش کے باوجود اس کا کوئی حوالہ نہیں مل سکا، البتہ مردوں کے لیے سفید لباس رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا اور پہننے کا حکم دیتے ہوئے سفید لباس کو بہترین لباس قراردیا ہے، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: " قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: البسوا من ثيابكم البياض، فإنها خير ثيابكم، وكفنوا فيها موتاكم". (رواه الترمذي وأبو داود وغيرهما)

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے لباس میں سے سفید کپڑے پہنا کرو ؛ اس لیے کہ یہ تمہارا بہترین لباس ہے، اور اس میں اپنے مردوں کو کفنایاکرو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200524
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں