گواہ بننے کے لیے جنابت سے پاک ہونا شرط نہیں
سوال
ایک مرد اور عورت اگر دو مسلمان گواہوں کے سامنے ا یجاب و قبول کر کے نکاح کرتے ہیں اور گواہوں میں سے کوئی ایک یا دونوں حالت جنابت میں ہوں تو کیا نکاح ہوجائے گا؟ کیا ناپاکی میں گواہ بن سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ نکاح کا گواہ بننے کے لیے مسلمان، عاقل، بالغ اور آزاد ہونا شرعاً ضروری ہے، ناپاکی کی وجہ سے گواہی کی اہلیت ختم نہیں ہوتی؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں نکاح ہوجائے گا ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200523
تاریخ07-05-2018

