برساتی نالہ کی اطراف کی زمینوں میں درخت لگا کر فروخت کرنا
سوال
ایک بڑا برساتی نالہ ہے، لوگ اس کے کنارے درخت لگاتے ہیں اور پھر اسے فروخت کرتے ہیں حال آں کہ یہ برساتی نالہ حکومت کی ملکیت ہے؟
جواب
برساتی نالہ کے اطراف کی زمینیں چوں کہ حکومت کی ملکیت ہیں ؛ اس لیے اگر حکومت کی اجازت ہو یا حکومت نے اس زمین کو مباح قرار دیا ہو تو لوگوں کے لیے اس میں درخت لگاکر فروخت کرنا جائز ہوگا، اور اگر حکومت کی طرف سے ممانعت ہو تو پھر حکومت کی ملکیتی زمین پر درخت لگاکر فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

