بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پانی کی ٹینکی میں چڑیا گر جائے تو پاک کرنے کا طریقہ

سوال

ہمارے گھروں میں زمین پر ٹینکی بنی ہوئی ہوتی ہے، اگر اس میں چڑیا گر کر مر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے؟ اور ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ کیا  ہے؟

جواب

 اگر ٹینکی میں چڑیا گر جائے اور وہ  زندہ نکال لی جائے تو اس کے گرنے سے ٹینکی ناپاک نہیں ہوگی،اوراگرچڑیامردہ نکالی گئی ہو توٹینکی ناپاک ہوجائے گی،اگر مذکورہ ٹینکی  225 اسکوائر فٹ سے کم ہے توٹینکی کوپاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو خالی کرکے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ اس کے پانی کو نکالا جائے گا اور اگر یہ مشکل ہو تو   اس میں ایک جانب سے پانی داخل کیا جائے اوردوسری جانب سے  وہ بہہ پڑے تو اس ٹینکی پرطہارت کاحکم لگایاجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200516
تاریخ07-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں