سید کے لیے غیر ملکی امداد استعمال کرنا
سوال
پولیو کے قطرے بل گیٹس یا کسی اور غیر مسلم کی امداد سے آ تے ہیں، کیا یہ صدقہ کہلائے گا؟ کیا یہ سید بچوں کو پلا سکتے ہیں؟
جواب
غیر ملکی امداد میں جو دوائیاں وغیرہ آتی ہیں یہ امداد اور عطیہ ہوتی ہیں،سید بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200505
تاریخ06-05-2018

