بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نصاب کے مالک ضرورت مند کو زکاۃ دینے کا حکم

سوال

 کسی شخص کے پاس 50000 کی رقم ہے، اور وہ بڑی کس مہ پرسی کی حالت میں ہے تو کیا اس کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟

جواب

    پچاس ہزار کی رقم  چوں کہ موجودہ وقت میں نصاب کی مالیت سے زائد ہے ؛ اس لیے اگر یہ رقم  اس شخص کی  ضرورت سے زائد ہے تو ایسا شخص زکاۃ کا مستحق نہیں ہے، اسے چاہیے کہ  پہلے  اس  رقم کو اپنی ضرورت میں  صرف کردے، بعد میں جب نصاب سے کم رقم بچے اور ضرورت ہو تو  پھر   اسے زکاۃ  دینا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200502
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں