ٹھنڈا پانی تین سانس میں پینا
سوال
اگرپانی بہت ٹھنڈا ہے اور تین سانس میں نہیں پیا جارہا تو کیا کریں؟
جواب
اگر تین سانس میں پینا ممکن نہ ہو تو گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں، تین سانس میں جس قدر پی سکیں، پی لیں، پھر تھوڑا وقفہ لے لیں، پھر تین سانس میں جس قدر پی سکیں پی لیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200498
تاریخ06-05-2018

