شلوار پہلے پہننی چاہیے یا قمیص؟
سوال
شلوار پہلے پہننی چاہیےیا قمیص؟
جواب
دونوں ہی صورتوں میں کوئی حرج نہیں ۔
البتہ کپڑے تبدیل کرتے وقت پہلے شلوار کا پہننا زیادہ مناسب ہے،لیکن اس کے برعکس کرنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں،جس صورت میں ستر اور پردہ زیادہ ہو اس کو اختیار کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200492
تاریخ06-05-2018

