رات میں جھاڑو لگانا
سوال
عصر،مغرب یا رات کے وقت گھر یا دوکان میں جھاڑو لگانا کیسا ہے؟ کیا ان اوقات میں جھاڑو لگانےسے منع کرنے کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟
جواب
یہ بات محض عوام میں مشہور ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، رات میں جھاڑو لگاسکتے ہیں۔
باقی اگر کسی بزرگ نے یہ لکھا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مکان صاف کرنے اور جھاڑو دینے کا وقت عرفاً دن ہے، رات نہیں ، اور ہر کام اپنے وقت پر کرنا چاہیے، لیکن یہ تعیین شرعی نہیں کہ اس کے خلاف کرنے سے انسان گناہ گار ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

