پینا فلیکس پر نعت خواں حضرات کی تصاویر
سوال
میں پرنٹنگ کا کام کرتا ہوں جس میں پینا فلیکس بھی پرنٹ ہوتے ہیں اور ان پر نعت خواں حضرات کی تصاویر بھی پرنٹ ہوتی ہیں اور دیگر تصاویر بھی جو کسٹمر کی مرضی کی ہوتی ہیں، کیامیرا یہ تصاویر پرنٹ کرنا جائز ہے؟ اور میرے کاروبار کا کیا حکم ہے ؟
جواب
جان دار کی تصویر حرام ہے ، اوراس کی آمدنی بھی حرام ہے ؛ لہذاتصاویر (خواہ نعت خواں حضرات کی ہوں ان) کو پینافلیکس پر پرنٹ کرنا جائز نہیں ہے۔ پرنٹنگ کا کاروبار تو فی نفسہ جائز ہے، البتہ اس میں جس قدر تصاویر کی پرنٹنگ ہوگی اسی قدر آمدن ناجائزہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

