عورت کا تراویح پڑھانا
سوال
خواتین کا تراویح پڑھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
عورت کا امام بن کر عورتوں کو تراویح کی جماعت کرانا مکروہ تحریمی ہے، لہٰذا اقتدا میں تراویح ادا کرنے والی خواتین کی تراویح بھی مکروہ ہوگی؛ اس لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ تنہا تنہا تراویح کی نماز ادا کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200471
تاریخ06-05-2018

