بیت الخلا میں موبائل پر بات کرنا
سوال
بیت الخلا میں موبائل پر بات کرنے کا شرعی مسئلہ بیان کر دیں.
جواب
بغیر ضرورت کے بیت الخلا میں کسی قسم کا کلام نہ کیا جائے، البتہ کوئی ضرورت یاحاجت ہو تو جائزہے، لیکن بات کے دوران اللہ تعالیٰ کا ذاتی یا صفتی نام، ذکر کا کوئی کلمہ یا سلام کے کلمات ادا نہ کیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200466
تاریخ06-05-2018

