بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن چندہ

سوال

جمعے کے دن سنتوں کے بعد اور خطبے سے پہلے مسجد کے لیے  چندہ کرنا جائز ہے؟

جواب

جمعے کے دن سنتوں کے بعد اور خطبے سے پہلے مسجد کے لیے چندہ کرنا جائز ہے ، لیکن اس مٰیں اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ لوگوں کی سنتوں کی ادائیگی میں خلل  اور مسجد میں شوروغوغا نہ ہو، نمازیوں کے سامنے گزرنا نہ ہو اور مسجد کی ضرورت کے لیے چندہ ہو۔مناسب صورت یہ ہے کہ سنتوں سے فراغت کے بعد  خطبے میں تھوڑی تاخیر کی جائے اور اس وقت میں چندہ کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908200462
تاریخ06-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں