شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے لیے اس کو دیکھنے اورچھونے کا حکم
سوال
مرد کی وفات کے بعد اس کی بیوی اس کا چہرہ دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟ سنا ہے مرنے کے بعد رشتہ ختم ہوجاتا ہے اور مرد اس کے لیے نا محرم ہوجاتا ہے ، اس لیے نہ دیکھ سکتی ہے نہ چھوسکتی ہے. کیا یہ بات درست ہے؟
جواب
یہ بات درست نہیں ہے، شوہر کی وفات کے بعد بیوی اس کو دیکھ بھی سکتی ہے او رچھو بھی سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200459
تاریخ06-05-2018

