اموال تجارت کی زکات میں قیمت فروخت کا اعتبار ہے
سوال
کیا اموالِ تجارت میں زکاۃ قیمت خرید پر دینا لازمی ہے یا قیمت فروخت پر ؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں -
جواب
اموالِ تجارت کی زکات کے حساب میں قیمتِ فروخت کا اعتبار کیا جائے گا، جیسا کہ '' فتاوی شامی'' میں ہے:
'' و تعتبر القيمة يوم الوجوب، و قالا : يوم الأداء، و في السوائم يوم الأداء إجماعاً، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه'' ...الخ ( كتاب الزكاة ٢/ ٢٨٦ ط: سعيد).فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908200458
تاریخ06-05-2018

